سرینگر// چھتہ بل میں ایک خاتون اپنے 2بچوں سمیت لاپتہ ہوئی ہے ۔پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے لوگوں نے لاپتہ خاتون اور اسکے بچوں کو ڈھونڈنے میں عوام سے تعاون طلب کیا ہے ۔اس سلسلے میں پولیس میڈیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاروق احمد شاہ ولد عبدالعزیز شاہ ساکن سونار کوہل چھتہ بل نے پولیس پوسٹ باغیاث میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی 35سالہ مہ جبینہ جوکہ مغربی بنگال کی ہے16فروری کو اپنے2بچوں احسان عمر8سال اور ارشد عمر2سال کے ہمراہ گھر سے لاپتہ ہوئی ۔اگرچہ افراد خانہ نے انہیں ہر ممکنہ جگہ ہر تلاش کیا تاہم ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ اگر کسی کو اس خاتون اور اسکے بچوں کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس کنٹرول روم کے موبائل نمبرات 9596222550،9596222551یا ٹیلی فون نمبر01942477568 یا "100". ڈائیل کرکے اطلاع دیں ۔