پانپور///وادی کشمیر میں تباہ کن سیلاب کے چار سال گزر جانے کے باوجود سرکار اور انتظامیہ پانپور منصف کورٹ کی عمارت کو قابل استعمال بنانے میںناکام ہوئی ہے۔وادی کشمیر میں سال2014ء میں آئے تباہ کن سیلاب کے 4 سال گذر جانے کے باوجو سرکار یا انتظامیہ عمارت کو قابل استعمال بنانے میں بری طرح ناکام ہوئیہے جس کی وجہ سے کوٹ میں تعینات عملے کے ساتھ ساتھ وکلاء اور عام لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملازمین اور وکلا ء نے بتایا کہ 14اکتوبر تکعدالت کے پاس پانپور میں اپنی عمارت تھی جس میں ملازمین ،وکیلوں،عرض نوسیوں یا باقی لوگوں کو بیٹھنے کیلئے بہتر انتطامات تھے تاہم سیلاب کے بعد کورٹ کو میونسپلٹی کی ایک عمارت میں منتقل کیا گیا جہاںمذکورہ ملازمین اور ضرورت مندوں کو بیٹھنے کیلئے کوئی مناسب جگہ موجو نہیں ہے ۔ چار سال گذر جانے کے باوجود پرانی عمارت کو قابل استعمال نہیں بنایا گیا ہے جس پر مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ملازمین نے وکلا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔