پیس فورم کا پریس کلب جموںکے باہر دھرنا
مسئلہ کشمیر کو سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور
جموں// امن اور علاقائی سالمیت فورم اور پیپلز مومنٹ کے ممبران نے جموں پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ سرحدوں پر جاری گولہ باری بند کر کے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے سہ فریقی مذاکرات کا آغاز کیا جائے ۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس احتجاجی دھرنے سے کئی لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے اپنائے گئے سخت گیرموقف کو زبر دست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بنا خطہ میں امن قائم ہو سکتا ہے نہ تعمیر و ترقی ۔انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کوئی علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے بھارت ، پاکستان اور جموں کشمیر کے عوام کو پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔ مقررین نے جموں میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو سبو تاژ کرنے والے عناصر کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان عناصر کو آر ایس ایس کی سربراہی والی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا جس طریقے سے حکومت کی جانب سے آٹھ سالہ بچی آصفہ کے قاتلوں کو تحفظ دینے کی مجرمانہ کوششیں کی جا رہی ہیں وہ انسانیت کے نام پر ایک بد نما دا غ ہے۔احتجاجی دھرنے سے جن لیڈران نے خطاب کیا ان میں فورم کے صدر شیخ عبدالرحمان، سینئر حریت رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم، فورم کے صدر آئی ڈی کھجوریہ، عبدل مجید بچو، محمد یوسف لون، کلبوشن سنگھ اور رام سنگھ چوہان شامل ہیں۔
آر ایس پورہ میں عوامی شکائتی کیمپ کا انعقاد
جموں//پی ایچ ای، اری گیشن اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے آج آر ایس پورہ میں عوامی شکائتی کا انعقاد کیا۔کیمپ کے دوران وزیر نے لوگوں کی شکایات سُنیں اور انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ علاقہ کے ٹرانسفارمروں کو اپ گریڈ کرنے اور پُرانے ٹرانسفارمروں کی مرمت کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔حلقہ انتخاب سچیت گڑھ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے وزیر موصوف کی اُن کاوشوں کی سراہنا کی جو انہوں نے بجلی کی فراہمی، سڑک رابطوں کو بہتر بنانے، تعلیمی و طبی سہولیات اور راشن وغیرہ کی تقسیم کاری کے سلسلے میں اُٹھائے ہیں۔دیہی علاقوں کے لوگوں نے ٹرانسفارمروں کو اپ گریڈ کرنے، بجلی کے کھمبوں اور ایل ٹی/ ایچ ٹی تاروں کو بدلنے، سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کرنے اور گلیوں و نالیوں کی تعمیر کے مطالبات پیش کئے۔وزیر نے تمام وفود کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے جائیز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
حکومت ریاست کے تینوں خطوں کی ترقی یقینی بنانے کی وعدہ بند: گنگا
جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے تینوں خطوں کی متوازن ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار ضلع سانبہ کے باڑی کھڈ علاقہ میں ایک پبلک دربار کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پبلک دربار میں حصہ لیااور وزیر موصوف کو اپنی مشکلات و مطالبات کے بارے میں روشناس کرایا۔اس موقعہ پر لوگوں نے سڑک رابطوں کی بہتری، بجلی کی متواتر فراہمی، راشن کی دستیابی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ سے متعلق معاملات وزیر موصوف کی نوٹس میں لائے۔وزیر نے لوگوں کے مسائل غور سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔اس موقعہ پر وزیر نے بعض معاملات کے ازالہ کے حوالے سے متعلقین کو ہدایات دیں۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ علاقہ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت کے تعمیراتی کاموں پر کام جاری ہے جس میں باڑی کھڈ سے دھرم سال تک ایک کلو میٹر سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے جس پر22 لاکھ روپے کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ شاہ تالاب سے باڑی کھڈ تک4.5 کلو میٹر سڑک پر66 لاکھ روپے کی رقم سے کام جاری ہے۔پینے کے پانی کے مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے اس موقعہ پر علاقہ کے لئے ایک ٹیوب ویل کی منظوری دی۔
ترقیاتی کاموں میں عوامی تعاون لازمی،کویندر گپتاکا عوامی دربار سے خطاب
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ اُن کے جائیز مطالبات اور شکایات کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب گاندھی نگر اور بالخصوص دیہی علاقوں کی ترقی کو مرحلہ وار اور منظم طریقہ پر ہاتھ میں لیا جائے گا۔آج ببلیانہ میں ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کے لئے عوامی تعاون لازمی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ حلقہ انتخاب کے تمام علاقوں کی رابطہ سڑکوں میں بہتری لانے کے لئے ایک بڑا ترقیاتی پروجیکٹ ہاتھ میں لیا گیا ہے جس میں سے متعدد کام مکمل کئے گئے ہیں۔انہوں نے علاقہ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ببلیانہ کے اندرونی علاقوں کی گلیوںکے تعمیراتی کام جلد ہاتھ میں لئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں2 پُلیوں کے تعمیری کام سرعت سے جاری ہیں ۔ اس کے علاوہ پارک کو ترقی دینے کے سلسلے میں5.28 کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیں۔پبلک میٹنگ کے دوران لوگوں نے سپیکر کے سامنے کئی مسائل اور مطالبات رکھے۔ اس کے رد عمل میں سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
لال سنگھ کا بہبودی سکیموںکی جانکاری عام کرنے پر زور
جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چوہدری لال سنگھ نے افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری بہبود ی سکیموں کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کریں تا کہ ان کے فوائد لوگوں تک پہنچ سکیں۔وزیر آج بشناہ کے دبڑ کے امیر نگر میں ایک عوامی شکائتی ازالہ کیمپ سے خطاب کر رہے تھے۔چیف کنزرویٹر آف فارسٹس فاروق گیلانی، کنزرویٹر ایسٹ سرکل خواجہ قمر الدین کے علاوہ تعمیرات عامہ ، دیہی ترقی، پی ڈی ڈی، پی ایچ ای اور جنگلات محکموں کے افسران موجود تھے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت دیہی علاقوں کے لوگوں کو شہری علاقوں کی طرز پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔انہو ں نے کہا کہ ہر محکمہ کے افسروں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کرنے اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لئے اقدامات کریں۔وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ روز گار کے مواقعے پیدا کرنے کے سلسلے میں جاری سکیموں سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذاتی یونٹ قائم کر کے نہ صرف خود روز گار کمائیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی روز گار کی سبیل پیدا کریں۔علاقہ کے لوگوں کے مسائل اور مطالبات کے رد عمل میں وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی ایجنڈہ میں بہتر سڑکوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا شامل ہے۔
بسنت رتھ سے خطہ پیر پنچال کادورہ کرنے کی اپیل
جاوید اقبال
مینڈھر//لیبر یونین کے صدر عبد المجید چوہدری نے آئی جی پی ٹریفک بسنت راتھ کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کو فوری طور ضلع راجوری پونچھ کا چکر لگا کر ٹریفک کے نظام میں سدھار لانا چاہئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وہ بسنت راتھ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے جموں شہر کے اندر ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جس سے لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوئی ۔ان کاکہناتھاکہ ٓائی جی پی ٹریفک کے آنے سے قبل جموں میں ٹریفک کی حالت خستہ تھی اور ڈرائیور کھلے عام میٹا ڈوروں میں بلند آواز میں موسیقی لگا کر چلتے تھے اور اپنی مرضی سے گاڑیوں کو چلاتے جبکہ کئی ڈرائیوروں کے پاس گاڑی کے کاغذات اور لائسنس بھی نہیں ہوتا تھا تاہم اب سارا نظام ہی تبدیل ہوگیاہے اور ایک نمایاں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ موصوف کی اسی کارروائی کانتیجہ ہے کہ انہیں ہر طرف سے سراہنا مل رہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ بسنت راتھ کو فوری طور ضلع راجوری پونچھ کا چکر لگا کر یہاں کے ٹریفک نظام کو سیدھا کرنا چاہئے کیونکہ راجوری پونچھ میں اﺅر لوڈنگ کے ساتھ ساتھ ڈرائیور طبقہ سفر کرنے والے عام لوگوں سے بے تحاشہ کرایہ وصول کر رہاہے اورگاڑیوں میںلوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیاجاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح جموں کے اندر آئی جی پی ٹریفک نے گاڑیوں میں ریٹ لسٹیں چسپاں کروائی ہیں اسی طرح راجوری پونچھ کے اندر بھی ریٹ لسٹیں گاڑیوں کے اند رچسپاں کروائی جائیں اور اﺅر لوڈنگ کے سلسلے کو بھی ختم کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ خطے میں ٹریفک نظام میں بہتری لائی جائے اور ڈرائیوروں کو قوانین کا پابند بنایاجائے ۔
محکمہ اطلاعات کا اپنے ساتھی
کے ساتھ اظہارتعزیت
جموں//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے محکمہ کے سینئر اسسٹنٹ جی ایم شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ناظم اطلاعات منیر الاسلام کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران اور محکمہ کے ملازمین نے شرکت کی۔تعزیتی میٹنگ میں مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی اور سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
بچوں کے مستقبل کوتابناک بنانے میں اساتذہ کارول اہم:رانا
جموں//جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے کہاکہ ہے بچوں کے مستقبل کوتابناک بنانے میں اساتذہ کاکلیدی رول ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے بچے ہماری قوم کے کل کے مستقبل کے معمارہیں۔اس لیے ان کی بہترتعلیم وتربیت لازمی ہے۔ دویندررانانے ان خیالا ت کااظہار ریہاڑی جموں میں Annizone Meadow of angles سکول کے سالانہ دن کی تقریب میں والدین اوراساتذہ سے خطاب کررہے تھے۔دویندررانانے کہاکہ سکول کی کامیابی کی تمناکااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اگربچوں کی ابتداءمیں بہتر بنیادبن سکے تو وہ آگے چل کرتعلیم کے میدان میں نئی بلندیاں طے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سخت محنت اورلگن وتندہی سے انسان نئی بلندیاں چھوسکتی ہے اس لیے موجودہ ترقی یافتہ دورمیں بچوں کوسخت محنت کرنالازمی ہے اوراساتذہ پراہم ذمہ داری عائدہوتی ہے ۔اس موقعہ پر سکول کے بچوں کی جانب سے رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے جسے سامعین نے کافی پسندکیا۔ ڈائریکٹراینی زون انوسنگھ نے سکول کی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔پوترسنگھ کنوینرجموں پیپل پرونشل فورم اس موقعہ پراعزازی مہمان تھے۔
گورنرکا کربلائی کے ساتھ اظہاریکجہتی
جموں//گورنر این این ووہرا نے ممبراسمبلی کرگل اصغر علی کربلائی کی دُختر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لئے دُعا کی۔
سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں قابل مذمت:محاذ آزادی
سرینگر//محاذآزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر نے مزاحمتی قیادت کی پُرامن سرگرمیوں پر بندشیں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت (گ) کے اجلاس پرپابندی اور قائدین کی گرفتاریوںسے بھارتی جمہوریت کا اصلی چہرہ عالمی سطح پر عیاں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے سرحدی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے آج تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے بلکہ بات چیت ہی سبھی مسائل کا حل ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ ہندوپاک سربراہوں پر بات چیت کیلئے دباﺅ ڈالیں تاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کیا جاسکے ۔
شےری بارہمولہ میںجانکاری کےمپ
فیاض بخاری
بارہمولہ// ےووا ادرےش گرام وےکاس کے تحت شےری نارواومےں اےک جانکاری کےمپ منعقدہوا ۔ اختتامی تقرےب مےں نوجوانوں کی اےک خاصی تعداد موجود تھی۔ نہرو ےوا کندرنے اس گاﺅں کو ماڈل ولےج بناکر نوجوانوں کو مختلف اسکےموں کی جانکاری دی ۔اس موقع پر مقرےن نے نوجوانوں کو سماج کے تئےں اپنی ذمہ داروں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہوتا ہے۔تقرےب مےں مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکےوں کی جانکاری بھی دی گئی ۔
سری دیوی کی موت بڑا نقصان:فاروق عبداللہ
جموں// نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری دیوی کے مرنے سے فلمی دنیا میں ایک بڑا خلاءپیدا ہوگیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے اتوارکو یہاں ٹیچر بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’سری دیوی کافوت ہونا بہت افسوسناک ہے۔ وہ بہت قابل اداکارہ تھیں۔‘
ضلع اطلاعاتی مرکز پلوامہ مےں سبکدوش ہونے والے ملازمےن کے اعزاز مےں تقرےب
سید اعجاز
پلوامہ//ضلع اطلاعاتی مرکز پلوامہ مےں ضلع اطلاعاتی آفےسرڈاکٹرمحمد زبےرکی صدارت مےںسبکدوش ہونے والے ملازمےن(محمد اکبر خان اور محمد رستم) کے اعزاز مےں اےک تقرےب منعقد ہوئی۔جس مےں اسسٹنٹ انفارمےشن آفےسر پلوامہ/شوپےاں محمد ےوسف بٹ ، شوکت احمد خان ، سےنئر اسسٹنٹ محمد ےعقوب بٹ کے علاوہ دےگر اسٹاف نے شرکت کی۔اس موقعے پر ضلع اطلاعاتی آفےسر نے کہا کہ دونوں سبکدوش ہونے والے ملازمےن نے اپنی مدت ملازمت کو نےک نےتی ،محنت اور لگن سے مکمل کےا۔انہوں نے کہا کہ ان کی بے لوث خدمات کو ہروقت ےاد رکھا جائے گا ۔ بعد مےں دونوں ملازمےن کو اےک اےک شال بطور اعزاز دےا گےا۔