سرینگر//فوج، جموں کشمیر پولیس اور سی آرپی ایف کے اعلیٰ افسروں نے کلو فورس ہیڈ کوارٹر شریف آ باد میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کلو فورس کمانڈر میجر جنرل اے کے سنگھ اور آئی جی پی کشمیر اور دیگر سیکٹر کمانڈروں ، کمانڈنگ افسروں کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے تمام ایس ایس پیز نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے بارے میں اقدامات کی جانکاری دی گئی۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملے میں ساری سیکورٹی ایجنسیاں اپنا پورا تعاون فراہم کریں۔آئی جی سی آرپی ایف نے سیکورٹی فورسز کے آپسی تال میل پر زور دیا۔ میجر جنرل اے کے سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ شمالی کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہیں اور زور دیا کہ وہ کشمیر میں امن اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے میں اپنا پورا تعاون فراہم کریں۔