کپوارہ//تین روز قبل لولاب کے لشکوٹ جنگلی علاقہ میں مٹی کے ایک بھاری تودے کی زد میں آکر زندہ دب جانے والے 3شہریو ں کی لاشو ں کو پیرکو بھی بر آمد نہیں کیا جاسکا جس کے نتیجے میں درد پورہ سے لیکر ورنو لولاب تک ما حول ماتم کنا ں ہے جبکہ ضلع مجسٹریٹ از خود بچائو کاروائی کی نگرانی کر ر ہے ہیںاور جائے حادثہ کے مقام پر فوج ،پولیس،ڈیفنس اور مقامی لوگو ں کی ایک بڑی تعداد بچائو کارروائی میں مصروف عمل ہے ۔اب اس بات کا قوی احتمال ہے کہ بشیر احمد گنائی ،الطاف احمد میر اور غلام محمد لون ساکن ورنو جو مٹی کے تودے کی زد میں آکر زندہ دفن ہوگئے ہیں ۔اتوار اور پیر کو بھی مٹی کے تودے تلے دبے شہریو ں کی لاشوں کو نکالنے کی کوشش جاری رہیں لیکن پیر کی شام گئے بھی بچائو ٹیم لاشوں کونکالنے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔