سرینگر// حکمران جماعت پی ڈی پی نے تعمیرات عامہ کے وزیر اور پارٹی کے سنیئر لیڈر نعیم اختر کو پارٹی کا خزانچی نامزد کیا۔ پی ڈی پی نے اپنے ایک بیان میں نعیم اختر کوخزانچی تعینات کیا۔بیان کے مطابق اس دوران پارٹی نے3ممبران کو بنیادی ممبر شپ سے بے دخل کیا۔ترجمان کے مطابق ترال زون سے وابستہ ان ممبران کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور نظم شکنی کی وجہ سے پارٹی سے باہر کیا گیا۔ان ممبران میںوائس زونل صدر منظور احمد کان،زونل آرگنائزر،محمد شفیع شاہ اور پیر نثار احمد ساکن ڈاڈسرہ ترال شامل ہے۔