Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

وزیراعلیٰ کا نظریۂ……..قابل اعتناء کیوں نہیں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 27, 2018 1:26 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
ریاست جموںوکشمیر میں طویل عرصہ سے جو خون آشام صورتحال بنی ہوئی ہے اُس پر نئی دہلی اور اسلام آباد ایک دوسرے پر تواتر کے ساتھ الزام تراشیوں میں مصروف رہتے ہیں لیکن زمینی سطح پر اس ساری صورتحال کا بیشتر خمیازہ ریاستی عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ علاوہ ازیں ہلاکتیں خواہ وہ شہریوں کی ہوں فورسز اہلکاروں کی ہوں یا جنگجوئوں کی ،بہر حال انسان ہی سیاست کی اُس بھٹی کا ایندھن بن رہے ہیں جو 1947میں برصغیر کی تقسیم کے ساتھ سلگائی گئی اور جو سات دہائیاں گزرنے کے باوجود بجھنے کا نام نہیں لے رہی ہے،بلکہ اگر یہ کہا جاے کہ سرحد کی دونوں جانب اس پر اب کُھل کر سیاست ہونے لگی ہے تو غالباًغلط نہ ہوگا۔ تین بھری پُری جنگوں کے علاوہ حد متارکہ پر آئے روز ہلاکت خیز گولہ باری کا تبادلہ ہماری تاریخ کا حصہ بن رہا ہے اور عقل وانصاف کا تقاضا یہی ہے کہ اسکے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کے ارباب حل و عقدکو سنجیدگی کے ساتھ غور وفکر کرنا چاہئے۔ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی حلقےخواہ وہ مین اسٹریم سیاست کے ہوں یامزاحمتی خیمے سے وابستہ ہوں کم و بیش سوا کروڑ آبادی والی اس ریاست کو اس جہنم سے باہر نکالنے کےلئے بھارت اور پاکستان کےدرمیان بات چیت کا مطالبہ دہراتے رہتے ہیں اور ایسا یہاں ہی نہیں بلکہ ملک اور ملک سے باہر بھی صحیح الفکر حلقے یہ خواہش دہراتے رہتے ہیں ، کیونکہ بالآخر بھاری بھر کم سیکورٹی بندوبست پر جو اخراجات اُٹھتے ہیںوہ ٹیکس ادا کرنے والے برصغیر کے عام شہریوں کو ہی اُٹھانا پڑتے ہیں۔ ایسے حالات میں ریاست کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کئی مرتبہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع کرنے پر زور دیا تاکہ ریاست کے اندر ہو رہے خون خرابے کو روکنے کی کوئی سبیل نکل آئے، مگر ایسا محسوس ہو تا ہےکہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کواُنکا یہ طرز عمل راس نہیں آتا، جبھی اُنہوں نے اس موضوع پر وزیراعلی کو ہدف تنقید بنانے کی کھلم کھلا مہم شروع کی ہے۔ حالانکہ جموں وکشمیر میں دونوں جماعتوں کے مابین اتحاد موجود ہے، جس کے بل بوتے پر حکومت چل رہی ہے۔ گزشتہ دنوں بھاجپا لیڈر رام مادھو کی جانب سے ایک انگریزی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میںانہوں نے کھلم کھلا کہا کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ہندوپاک مذاکرات پر بات کرنےکی مجاز نہیں ہیں بلکہ یہ صرف مرکزی حکومت کا استحقاق ہے۔ اس میں شک نہیں کہ ریاست جموںوکشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق کےتحت خارجی معاملات مرکزی حکومت کے دائرے اختیار میں دیئے گئے ہیں ، لیکن جہاں ریاست دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہو اورد ونوں اطراف سے ریاستی عوام کا خون بہہ رہا ہو وہاں اُس ریاست کے کسی باشندے کی طرف سے بات کرنے پر اعتراض کرنا کسی بھی طور پر آئینی، قانونی اور جمہوری تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ وزیراعلیٰ پر ریاستی عوام کے تحفظ اور انکی فلاح وبہبود کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری عائید ہے ، لہٰذا اگر وہ خون خرابہ کی وجوہات تلاش کر کے اسکے خاتمے کےلئے مذاکرات کی بات کریں تو اس میں کیا مضائقہ ہے۔ریاست میں حالات کی بہتری کےلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان معمول کے تعلقات کی بحالی پی ڈی پی کے الیکشن مینی فیسٹو کا حصہ رہا ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی معلوم ہے اور ظاہر بات ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کے قیام کے لئے مذاکرات کے دوران ایک دوسرے کے انتخابی وعدے انکی نظروں میں رہے ہونگے۔ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یہ بیان ایک ایسی شخصیت کی جانب سے سامنے آیا ہے، جو پی ڈی پی اور بھاجپا کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لوازم اور شرائط طے کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا کیا یہ اخذ کرنا غلط ہوگا کہ ریاست کے اندر موجود صورتحال کے ساتھ بھاجپا کے سیاسی مقاصد جُڑ گئے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تصادم آرائیوں کےلئے ملک کے سامنے جوابدہ ہیں اور ظاہر بات کہ اُنکا مؤقف سخت ہونا بعید از قیاس نہیں لیکن اس صورتحال سے وزیراعلیٰ، جو ریاستی عوام کی نمائندگی کر رہی ہیں، کےمؤقف کو ناقابل عمل قرار دینا ریاستی عوام کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا، یہ ضرور اُن حلقوں کو اپیل کرسکتا ہے ، جنکے سیاسی مفادات اس صورتحال سے وابستہ ہوں، مگر جنہیں اس جنگ وجدال کا براہ راست شکار ہو کر ہلاکت خیز صورتحال کا خمیازہ اُٹھانا پڑے، انکے مؤقف کو مسترد کرنا کسی بھی جمہوری نظریئے کا حصہ نہیں ہوسکتا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?