بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک کی ہدایت پر اے ڈی سی بڈگام محمد فاروق ڈار کی قیادت میںایک ٹیم نے مختلف محکموںکے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا۔جس دوران 31ملازمین کو غیر قانونی طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پاکر انہیں موقعہ پر ہی معطل کیا گیا۔اے ڈی سی نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر قانونی طور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحصیلدار بڈگام اورتحصیلدار ہیڈکوارٹر بھی معائنہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔