ہندوارہ//کرالہ گنڈ ہندوارہ کے اننون علاقہ میں فوج اور ایس او جی نے کریک ڈائون کر کے گھر گھر تلاشی کاروائی کی جبکہ آس پاس کے دیگر علاقوں کو بھی محاصرہ میں رکھا گیا۔ منگل کی صبح کو فوج اور سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ اننون کرالہ گنڈ میں جنگجو موجود ہیں جس کے بعد مذکورہ علاقہ کا کریک ڈائون کیا گیاجبکہ لوگو ں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے ۔منگل کی شام دیرگئے تک فوج کی کارروائی پر امن طور اختتام کو پہنچی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج نے کھیت اور کھلیانو ں کے علاوہ آس پاس کے میوہ با غات کی بھی تلاشی لی ۔