سرینگر//کنٹجنٹ پیڈ ایمپلائز یونین بڈگام سے وابستہ ملازمین نے ڈپٹی کمشنر بڈگام کے آفس کے سامنے احتجاج کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اُن کیلئے ایک پالیسی وضع کی جائے لیکن ہر باروعدوں سے ہی بہلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیجول ملازمین کی طرح اُن کے حق میں بھی 4500 روپے فی کس ماہانہ اجرت فراہم کی جائے۔ انہوں نے ریاستی وزیر تعلیم اور متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ اگر فوری طور اُن کے مطالبات حل نہیں کئے گئے تو یکم مارچ سے ضلع بڈگام کے کنٹجنٹ پیڈ ملازمین ہڑتالی راستہ اختیار کریں گے۔