Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! بھرتی بے ضابطگیاں……حوصلہ شکن عمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 28, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
چند روز قبل کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز میں آفیسروں کی بھرتی میں بے ضابطگیوں پر پید اہوئے مباحثے کے بیچ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے معاملے کی جانچ کرنے کے جو احکامات دیئے ہیں اُنکا سماج کے سبھی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے لیکن ساتھ ہی یہ حیرت  بھی ظاہر کی جارہی ہے کہ اگر برسراقتدار طبقے کے مفادات کی اس عنوان سے آبیاری کی جائے تو عام لوگ کہاں جائینگے۔ اگر چہ یہ ایک عمومی مؤقف ہے کہ ہر دور میں حکمران جماعتوں کی جانب سے اقرباء پروری کا مظاہرہ ہوتارہا ہے مگر چونکہ موجودہ حکمران ریاست کو کرپشن سے آزاد کرکے صاف وشفاف حکمرانی فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ سامنے آئے ہیں، لہٰذا اس اتحاد کے سرکردہ اراکین پر اقرباء نوازی کے الزامات کا سامنے آنا کوئی اچھی بات نہیں ہے، خاص کر ایسے حالات میں جبکہ ریاست کے اندر پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگاری کے زبردست چلینج کا سامنا ہے۔ اب اگر سرکاری اداروں ،کارپوریشنوں یا مختلف مخصوص اسکیموں کے تحت عمل میں لائی جانے والی بھرتیوں میں پیشہ وارانہ تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوانوں کی حق تلفی کےمعاملات سامنےا ٓئیں تو اسے انکی بدقسمتی نہیں بلکہ نظام کے اندر موجود بے ضابطگیوں  کے سوا کیا نا م دیا جاسکتا ہے ۔ خاص کر پبلک سیکٹر اداروں کے اندر اقرباء نوازی، کرپشن اور سیاسی اثر و رسوخ ایک سکۂ رائج الوقت بن چکا ہے اورجس طبقہ کے پاس یہ وسائل دستیاب نہیں ہوتے وہ ان اداروں میں بھرتیوں اور  تعیناتیوں کے حوالےسے سوچ بھی نہیں سکتے۔ سیاسی جماعتوں کے عمائیدین اور کارکنان کی جانب سےبار بار ایسے انتظامات سامنے آتے رہتے کہ اگر انہیں بھرتی مافیا کا نام دیا جائے تو غالباً غلط نہ ہوگا اور پھر جب ایسے حالات بنتے ہیں تو انتظامیہ کے اندر خود غرض اور مفاد پرست افسران بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے باز نہیں رہتے اور ظاہر ہے کہ اُوپر سے لیکر نیچے تک اس طبقہ کو ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھنا پڑتا ہے، جس سے عملی طور پر ایسا مستحق طبقہ نا انصافی کا شکار ہو جاتا ہے، جنکے پاس مالی وسائل یا اثر و رسوخ میسر نہیں ہوتے۔ ایسے حالات کا یہ تقاضہ ہے کہ حکومت سنجیدہ اور مؤثر طریقے سے ایسی بھرتیوں اور تقرریوں کا جائزہ لیکر انکی تفتیش و تحقیق عمل میں لاکر حقائق کو سامنےلائے۔ علاوہ ازیں گزرے برسوں میں عمل میں لائی گئی بھرتیوں کی بھی چھان بین کی جانی چاہئے۔ اگر چہ یہ حقیقت ہے کہ عوام کی جانب سے بار بار ایسے مطالبات کا اظہار کیا جاتارہا ہے مگر ہر حکومت سنی ان سنی کرکے اس کی پردہ پوشی کرنے کی مرتکب ہوتی رہی ہے۔ ریاست کے اندر اگر چہ ایک بھرتی پالیسی موجود ہے لیکن اسکے باوجود ایسی صورتحال کیوں بن رہی ہے یہ ایک تشویشناک معاملہ ہے، کیونکہ اس عنوان سے مذکورہ پالیسی کے غیر مؤثر ہونے سے کوئی فرد بشر انکار نہیں کرسکتا۔ اس کی وجہ سے نوجوان طبقہ میں زبردست مایوسی، بد ظنی اور برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جو کم از کم آج کے حالات میں ہماری ریاست کےلئے کوئی نیک شگون نہیں ہے، کیونکہ ایک جانب حکومت دن رات اس بات کا ڈھنڈورہ پیٹتی رہتی ہے کہ نوجوانوں کو انتہاپسندی سے دور رکھنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے وقت وقت پر مخصوص اسکیمیں رائج کی جارہی ہیں لیکن جب عمل آوری کے پہلو کا حال ایسا بنے تو انکے فوائد کی بات کرنا تو دور کی بات ہے نقصانات گنانا بھی اذیت ناک عمل ہوگا۔ خاص کر جب اعلیٰ تعلیم یافتہ ارو پیشہ وارانہ ڈگریوں کے حامل نوجوانوں ، جنہیں اپنے والدین نے سختیاں جھیل کر تعلیم سے سرفراز کیا ہوتا ہے، کے ارمانوں پر اُوس پڑے تو افسوس کرنے کےلئے بھی کچھ باقی نہیں رہتا۔ اب جبکہ وزیراعلیٰ نے حالیہ بھرتی سیکنڈل کی تحقیقات کروانے کا اعلان کرکے ریاستی چیف سکریٹری کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کےلئے کہا ہے، تو یہ اُمید کی جاسکتی ہے کہ تحقیقاتی عمل صاف و شفاف ہوگا اور غلط کاری کے مرتکب افراد کو کسی بھی طور بخشا نہیں جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھرتیوں کے متنازعہ معاملات کی ہمہ جہت جانچ پڑتال کے لئے ایک مستقل میکانزم تیار کیا جانا چاہئے اور ساتھ ہی ساتھ بھرتی عمل میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کیا جانا چاہئے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت مخالف مظاہرے | کینیا میں 11افراد ہلاک
بین الاقوامی
ٹیکساس سیلاب | ہلاکتیں 100سے متجاوز
بین الاقوامی
فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی | ٹرمپ اور نیتن یاہو کامنصوبے میں پیش رفت کا اشارہ
بین الاقوامی
برطرفی کے چند گھنٹوں بعد روسی وزیر ٹرانسپورٹ کی خود کشی
بین الاقوامی

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?