نئی دہلی// ہندوستانی جمہوریت' ہنرمند اور پرجوش نوجوان افرادی قوت اور زبردست مانگ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے آج جنوبی کوریا کے صنعت کاروں سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کی اور کہا کہ دنیا کے بہت کم ملکوں میں اتنے کاروباری مواقع اور امکانات ہیں جتنا ہندوستان کے بازار میں پائے جاتے ہیں۔مسٹر مودی نے یہاں منعقد ہند۔ جنوبی کوریا بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں جنوبی کوریا کے صنعت کاروں کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی ہندوستان کے عالمی طاقت ہونے کی کہانی کہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان بازار میں جنوبی کوریا کی تقریباً پانچ سو کمپنیاں موجود ہیں اور ہر گھر میں ان کمپنیوں کے مصنوعات استعمال کئے جاتے ہیں۔ گذشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ جنوبی کوریاکی اقتصادی پالیسیاں دونوں ملکوں کے کھلے بازار اور لک ایسٹ پالیسی کے مطابق ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود ہندوستان میں بالواسطہ غیرملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں جنوبی کوریا کا مقام سولہواں ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے بہت کم ملکوں میں اتنے کاروباری مواقع ہے جتنے کہ ہندوستانی بازار میں موجود ہیں۔ ہندوستان میں جمہوریت ہے ۔ صنعتی پالیسی کو لچک دار بنایا جارہا ہے جن سے سب کو یکساں' غیر جانبدارانہ اور آزادانہ موقع ملتا ہے ۔ ہندوستان میں ہنر مند اور نوجوان افرادی قوت ہے ۔ اس علاوہ ہندوستان کے وسیع بازار میں سروس اور اشیاءکی کافی مانگ ہے ۔ جنوبی کوریا کی کمپنیوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔اس موقع پر جنوبی کوریات کے صنعت و تجارت کے وزیر اور مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت سریش پربھو بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور کوریا کے درمیان تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔