Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پاسپورٹ دفاتر کا قیام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 1, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جموں اور سرینگر میں دوپرانے پاسپورٹ دفاتر کے بعد حکومت نے اب ریاست میں چار مزید پاسپورٹ دفتر کھولنے کا عمل شروع کیاہے جس کے ساتھ ریاست میں پاسپورٹ دفاتر کی کل تعداد چھ ہوجائے گی ۔ تین نئے پاسپورٹ دفاتر اننت ناگ ، بارہمولہ اور کٹھوعہ میں کھولے جارہے ہیں جبکہ اس سے پہلے ہی اودھمپور میں بھی پاسپورٹ دفتر کام کررہاہے ۔حکام کے مطابق یہ پاسپورٹ دفاتر دور دراز علاقہ جات کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مقامی سطح پر ہی پاسپورٹ بنوانے کی خاطر قائم کئے گئے ہیں ۔بے شک ان دفاتر کے قیام سے سرینگر اور جموں میں بھیڑ کم ہوجائے گی اورپاسپورٹ کی حصولی کا عمل آسان ہوجائے گا لیکن جہاں تک دوردراز علاقوں کے لوگوں کو اس کی سہولت بہم پہنچانے کے دعویٰ کا سوال ہے تو جب تک خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں بھی ایسے ہی مراکز قائم نہیں کئے جاتے تب تک ان دعوئوں کی حقیقت تسلیم نہیں کی جاسکتی ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموںسے کٹھوعہ اور اودھمپور تک کا سفر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک کا ہے جبکہ جموںسے پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ اور رام بن تک کا سفر پورے دن کا ہے ۔ اس طرح سے اگر کسی شخص کو خطہ پیر پنچال یا خطہ چناب سے پاسپورٹ کیلئے جموں آناہوتو اس کو اپائنمنٹ تاریخ سے ایک روز قبل ہی جموں پہنچناپڑتاہے اوراُسے رات کو ہوٹل میں کرایہ کاکمرہ لیکر قیام کے بعد دوسرے دن پاسپورٹ دفتر پہنچ کر دستاویزات جمع کروانے پڑتے ہیں اور پھر رات کو جموں ٹھہر کر تیسرے روز گھر واپسی کرناپڑتی ہے ۔ یوں جموں میں قیام اور آنے جانے کا یہ تین روزہ سفر نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ اس کیلئے ہزاروں روپے بھی خرچ ہوتے ہیں ۔ اس پر مشکل یہ کہ بزرگ ، بچوں اور خواتین کے ساتھ گھر سے کسی دوسرے شخص کو بھی آناپڑتاہے اور کئی لوگوں کے پاس کرایہ کیلئے بھی پیسے نہیں ہوتے ۔یہ شکایات بھی سنی جاتی ہیں کہ بیشتر افراد کودستاویزات یا حلف نامہ میں معمولی سیخامی یہاں تک کہ راشن کارڈ یا نکاح نامہ انگریزی زبان میںنہ ہونے کی بناپرواپس بھیج دیاجاتاہے اور اسے پھر سے دوبارہ جموں کا رخ کرنے پر مجبور کیاجاتاہے ۔ ریاست میں نئے پاسپورٹ دفاتر کا قیام خوش آئند اقدام ہے لیکن نہ جانے خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کو کیوں کر نظرانداز کیاگیا جبکہ یہ دو خطے بھی ان دفاتر کے قیام کےلئے  بھر پور حق رکھتے ہیں ۔ چونکہ یہ دونوں خطے پہاڑی ہیںاور دوردراز علاقوں پرمشتمل  ہیں اوریہاں کے لوگوں کو گھر سے تحصیل یا ضلع صدر مقامات تک پہنچنے کیلئے  کئی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں ۔ لہٰذا ہونا تو یہ چاہئے  تھاکہ حکومت ان خطوں کے عوام کو درپیش مسائل اور انہیں پاسپورٹ دفتر جموں آنے جانے کے دوران پیش آنے والی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئےیہاں بھی پاسپورٹ دفاتر قائم کرنے کے اقدامات کرتی لیکن نہ جانے ان دفاتر کے قیام کیلئے کونسا پیمانہ مقرر کیاگیاجو ریاست کے سب سے دور دراز علاقے نظرانداز ہوکر رہ گئے ۔ اس میں کوئی  شک نہیں کہ جموں شہر  ریاست کا سرمائی دارالحکومت ہے اور وہاں سہولیات کی دستیابی لازمی امر ہے لیکن ایسےپسماندہ علاقوں،جہاں ایسی سہولیات کی زیادہ ضرورت ہے، کونظر انداز کرنا مجموعی ترقی کے تصور کی نفی کرتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب میں مرکزی مقامات پر پاسپورٹ دفاتر قائم کئے جائیں اور ریاستی سرکار اس سلسلے میں مرکز سے فوری طور پر رجوع کرے نہیں تو خالی دعوئوںسے نہ ہی لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی اور نہ ہی زمینی حقائق تبدیل ہوسکیںگے ۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?