سرینگر//نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے مجوزہ سرینگر رنگ روڑ پروجیکٹ کا کام’’رامکے انفراسٹریکچر‘‘ کو تفویض کیا ہے۔ وزارت نقل و حمل و شاہراہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے’’نیشنل ہاویز اتھارٹی آف انڈیا نے مجوزہ سرینگر رنگ روڑ،گالندر بائی پاس سے سمبل تک بننے والی اس شاہراہ سے متعلق کام تفویض کرنے کا مکتوب جاری کیا‘‘42.10کلو میٹر کی یہ شاہراہ939کروڑ41لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کی جائے گی،اور اس کی تعمیر کا کام رامکے انفرا سٹریکچر کو دیا گیا ہے۔ کمپنی کو یہ شاہراہ3برسوں میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ شہر سرینگر کے مغرب میں مجوزہ طور پر اس شاہراہ کی تعمیر کی جائے گی،جس سے اس سمت میں رہائش پذیر آبادی کو کافی راحت حاصل ہوگی۔ شاہرہ کی تعمیر سے شہر سرینگر اور اس کے گرد ونواح میںمیں ٹریفک بھی استوار ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بارہمولہ،اوڑی،کپوارہ،بانڈی پورہ اور گاندربل میں جانے والی گاڑیوں کے علاوہ بھاری بھرکم مشینری سے بھری گاڑیوں کو ان علاقوں میں پہنچنے میں آسانی ہوگی۔بیان کے مطابق رنگ روڑ5اضلاع کے52علاقوں سے گزرے گا،جن میں پلوامہ،بڈگام،بارہمولہ،سرینگر اور بانڈی پورہ شامل ہے۔ دائرہ نما اس شاہراہ سے سماجی و اقتصادی سطح پر فروگ بھی حاصل ہوگا۔ادھر تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے سرینگر سیمی رِنگ روڑ پروجیکٹ کے رسمی ایوارڈ کا خیر مقدم کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں سیمی رِنگ روڑ پروجیکٹ کے لئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں اور اس پر تعمیراتی کام بھی جلدی شروع کیا جائے گا۔