اننت ناگ //کھرم بجبہاڑہ میں زیارت شریف کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار وںکے ہتھیار چھیننے آئے مشتبہ جنگجوئوں کو مذکورہ اہلکار کے موبائیل فون پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔بجبہاڑہ کے کھرم علاقے میں منگل کی شب اُس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب مشتبہ جنگجو آثار شریف کھرم سرہامہ کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے گارڈ روم میں داخل ہوئے تاہم پولیس اہلکاروں کو اسلحہ کے بغیر پاکر جنگجو پولیس اہلکاروں کے 4زاتی موبائیل فون چھین کو فرار ہوئے ۔اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔بدھ کو کھرم اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔اس سلسلے میں علاقے کی مختلف سڑکوں پر پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں نے ناکے بٹھارکھے تھے جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت تلاشی لی جارہی تھی اور مسافروں سے پوچھ تاچھ کی جارہی تھی۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔