کپوارہ//ہندوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں ایک فوجی گا ڑی کو اس وقت حادثہ پیش آ یا جب وہ ہندوارہ سے بارہ مولہ کی جانب جارہی تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ لنگیٹ کے مین چوک میں ایک فوجی گاڑی الٹ گئی جسمیں ایک جے او سی سمیت 9فوجی اہلکار شدید طور زخمی ہوئے ۔ زخمی اہلکارو ں کو فوری طور درگمولہ کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔