نئی دلی//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس سا ل سے مرکزی حکومت کی طرف سے عازمین کیلئے ہوائی کرایہ میں راحت دینے کے فیصلے کا خیرمقد م کیا ہے۔مرکز کابالخصوص وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس قدم کی بدولت سبسڈی کو ختم کرنے کی وجہ سے ہوائی سفر میں خرچے کو کو توازن میں رکھنے میں مدد ملے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ائیر انڈیا، سعودی ائیر لائنز اور فلائی ناس کے مسافروں کے لئے ہی ہوائی کرایہ میں یہ رعایت دی جاے گی۔ہوائی کرایہ میں رعایت 20,000روپے سے 97,000روپے تک دی جارہی ہے اور اس فیصلے کے سب سے بڑے مستحقین وہ عازمین حج ہوں گے جو سرینگر امبارکیشن پوائنٹ سے اپنا سفرشروع کریں گے۔