سرینگر //جرمنی میں اعلیٰ اور معیاری گاڑیاں بنانے والی کمپنی آڈی نے گاہکوں کیلئے جامع سروس پیکیج کا اعلان کیا ہے جو تمام مخصوص گاڑیوں پر دیا جائے گا۔آڈی گاڑی کیلئے جامع سروس پیکیج کے اعلان کا مقصد کشمیری صارفین کی قیمتی چیز ایڈی گاڑی کی حفاظت کرنا ہے۔آڈی نے سال 2018میں سب سے زیادہ توجہ فروخت کی گئی گاڑیوں کی جامع سروس پیکیج پر توجہ دےنے کا اعلان کیا ہے اور تمام گاہکوں سے سروس پیکیج کا فائدہ اٹھانے کو کہا ہے۔ حالیہ دنوں متعارف کئے گئے جامع سروس پیکیج کو گاہکوں میں اعتبار بڑھانے کیلئے شروع کیا گیا ہے تاکہ گاہک گاڑیوں کی سروس سے مطمئن ہوں۔بھارت میں آڈی کمپنی کے سربراہ راحیل انصاری نے بتایا ”جامع سروس پیکیج بنا کسی شرط و شروط پرشروع کیا گیا ہے بلکہ صارفین کی خوشی کیلئے شروع کئے گیا ہے“۔