کپوارہ//فوج اور وپولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے رامحال کے دریل تارت پورہ علاقہ کامحاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کارروائی کی ۔ ایک مصدقہ فوج اور پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقہ میں کئی جنگجو چھپے بیٹھے ہیں ۔اس دوران فوج نے علاقہ میں باریک بینی سے تلاشی لی ۔ تلاشی کارروائی کے اختتام پر جب فوج اور پولیس کی جمعیت واپس آرہی تھی تو اس دوران راستے سے دو نوجوان بیگ لیکر جارہے تھے ۔پولیس کا کہنا کہ انہیں ان پر شبہ ہوا اور دونوں نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیاتاہم وہ فرار ہوگئے ۔ایس ایچ او ویلگام رامحال نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس نے فرار ہوئے دو مشکوک نوجوانو ں کے بیگو ں کی تلاشی لی تو ان سے 4کلو چرس بر آ مد کی گئی ۔ واقعہ سے متعلق ایک کیس زیر ایف آئی نمبر 06/2018درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔