کپوارہ// کرالہ پورہ کپوارہ کے مضافاتی دیہات درد پورہ کا جو اں سال نوجوان کویت میں ایک سڑک حادثہ کے دوران جا ں بحق ہوگیا ۔ لو احقین نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاش کو گھر پہنچانے کے لئے اپنا اثر و رسو خ استعمال کریں ۔ نو جوان عبد الرشید لو ن ولد غلام حسن لون مزدوری کے لئے کویت گیا تھا جہا ں وہ تیل کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح ان پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب سو شل میڈیا پر یہ خبر آئی کہ عبد الرشید لون کویت میں ایک سڑک حادثہ کے دوران جا ں بحق ہوگیا ہے اور اس کی لاش وہا ں صبا اسپتال میں رکھی گئی ہے ۔لواحقین نے بتا یا کہ رشید 6مہینہ قبل کویت گیا تھا تاکہ گھر کی کفالت کرے ، اسکا والد گھر کی ابتر مالی حالت کے پیش نظر ریاست سے باہر پنجاب میں شال پھیری کرتا ہے ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ رشید کی گھریلو حالت انتہائی خراب ہے، لہٰذا ریاستی سرکار اسکی لاش لانے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کرے۔