سرینگر // سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے اتحادجموں کشمیر ایمپلائزجوائنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے لیڈران آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔بعد دوپہر2بجے ہوٹل لالہ رُخ لالچوک میں منعقد ہورہی پریس کانفرنس میں مختلف سرکاری محکموں میں کام کررہے ملازمین کے دیرینہ مطالبات اور اس سلسلے میں جاری احتجاجی مہم کے ساتھ ساتھ ملازمین کے دیگر معاملات کے بارے میں اہم اعلانات کئے جائیں گے۔