سرینگر //لشکر طیبہ چیف جموں کشمیر محمودشاہ نے کہاہے کہ بارہمولہ سنگرامہ اور کنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں اور ان کے زرخرید ایجنٹ جن میں نام نہاد معززین علاقہ بھی شامل ہیں ، جنگجوﺅں کے نام پر زبردستی فنڈ اکھٹا کررہے ہیں ،لوگوں کو دھمکا رہے ہیں اور ان کو طرح طرح کی تکالیف سے دوچار کررہے ہیں ۔یہ ساری گھناﺅنی سازشیں جنگجوﺅں کو بدنام کرنے اور عوام کے درمیان قائم اعتماد کی فضا کو سبوتاژ کرنے کے لئے کررہے ہیں۔ایک بیان میں محمود شاہ نے کہاکہ جو عوام اپنے عسکریت پسند بیٹوں کی میت تک کو ہاتھ لگانے نہیں دیتے ،وہ ان کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے ۔محمودشاہ نے کہاکہ ایک ہفتہ سے زائد دن ہو چکے ہیں بھارتی فورسز اورپولیس حاجن کے عوام پر اپناقہر ڈھا رہی ہے ۔انسانی حقوق کی کھلی خلا ف ورزیاں کی جارہی ہےں ،املاک کی توڑ پھوڑ ،لوگوں کی مارپیٹ جاری ہے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنطیمیں فوری نوٹس لیں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے ۔انہوںنے حریت قائدین سے ایک بار پھر گزارش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ علاقوں کا دورہ کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں ،اس وقت ملی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔محمودشاہ نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے زرخرید ایجنٹوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کو تکلیف دینے سے باز آجائیں ورنہ ان کو اس کا حساب دینا ہوگا ۔