کپوارہ//ضلع کپوارہ کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقوں کو جانے والی سڑکیں دوسرے روز بھی بند رہیں ۔ ضلع کے بالائی علاقوں جن میں مژھل ،کیرن ،چوکی بل ،فرکیا ں اور جمہ گنڈ میں تودے گر آنے کی پہلے ہی مطلع کیا گیا وہاںلوگو ں کو چلنے پھرنے میں احتیاط برتنے کیلئے کہا گیا ہے۔ضلع کے بالائی علاقوں میں مسلسل برف باری کے نتیجے میں چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سر کلی مژھل سڑکیں دو سرے روز بھی گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بند کی گئیں اور کرناہ کی نستہ چھن گلی پر 3فٹ ،فرکیا ں اور مژھل کی زیڈ گلی پر اڑھائی فٹ برف ریکارڈ کی گئی ۔بارشو ں کی وجہ سے بٹہ پورہ ہایہامہ میں ایک اخروٹ کا درخت گر آنے کے نتیجے میں عبد الخالق گنائی ولد محمد رمضان گنائی کے مکان کو جزوی نقصان پہنچ گیا تاہم مکان میں افراد خانہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔اس دوران نالہ درد پورہ میںطغیانی آنے کی وجہ سے درد پورہ کرالہ پورہ سڑک کو متعدد مقامات پر نقصان پہنچ چکا اور سڑک کے کنارے کا ایک حصہ ڈھ گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کو ہر سال موسلا دھار بارشو ں کی وجہ سے نقصان پہنچ جاتا ہے لیکن محکمہ تعمیرات عامہ اس سڑک کو بچانے میں ناکام ہو گیا ۔نالہ ہد میں پانی کی سطح میں زبردست اضافہ کی وجہ سے ہولی لون ہرے کے لوگ اپنے گھرو ں میں محصور ہو کر رہ گئے کیونکہ نالہ ہد پر سنر پورہ کے مقام پر گزشتہ کئی سالو ں سے زیر تعمیر پل ابھی تک تشنہ تکمیل ہے ۔