کنگن/غلام نبی رینہ / گگن گیر میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا۔تحصیل گنڈ کے گگن گیر علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب محمد اسماعیل چوہان کے ایک منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے مکان کو آناً فاناً اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں نے بر وقت کاروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔