بارہمولہ // شمالی قصبہ بارہمولہ کے ایک مشہوردوائی فروش( شفیق میڈیکیٹ ) کے مالک پرایک نقاب پوش شخص نے حملہ کرکے نقدی لوٹنے کی کوشش کی تاہم وہ معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔ شفیق میڈیکیٹ کے مالک غلام نبی جمعہ کی شام کواپنی دوکان بند کرکے گھر کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران جب وہ مدینہ مارکیٹ کے نزدیک پہنچا تو ایک نقاب پوش شخص اچانک نمو دار ہوا جس نے مذکورہ دوکاندار پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا تاہم وہ زخمی حالت میں وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو ا۔ اس سلسلے میں بارہمولہ پولیس نے کیس درج کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کردی۔