سرینگر//جے کے بنک نے ملک بھر کی21ریاستوں میں 89مخصوص اپنی شاخوں پر امرناتھ جی یاترا کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔بنک کے زونل ہیڈ جموں(سنٹرل1)سنیل گہتا نے بالہ تل روڑ کیلئے پہلی یاترا سلپ جموں کے اجول شرما کو بنک کے ریذیڈنسی روڑکونٹر جموں میںسونپ دی ۔ امرناتھ جی یاترا 28جون سے شروع ہوکر 26اگست2018تک جاری رہے گی ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے زونل ہیڈ نے کہاکہ ’’روایات کے مطابق ہمارے بنک نے امرناتھ جی یاترا کیلئے عقیدت مندوں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کیا ہے جس میں مجموعی طور313800یاتری 60دنوں کی یاترا کیلئے رجسٹر کئے جائیں گے۔یاترا کے خواہشمند افراد 89مخصوص بزنس یونٹوں میں اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں جس کیلئے انہیں لازمی دستاویزات پیش کرنے ہونگے ۔یاتروں کیلئے لازمی ہیلتھ سرٹفکیٹ مع 4پاسپورٹ سائز فوٹو پیش کرنے ضروری ہیں ۔بااختیار ڈاکٹروں /طبی اداروں کی فہرست ویب سائٹwww.shriamarnathjishrine.comپر دستیاب ہیں تاہم 13برس کی عمر سے کم اور75برس سے زیادہ عمر کے لوگ اوع 6ماہ کی حاملہ خاتون کو یاترا کیلئے رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔جموں وکشمیر میں یاترا رجسٹریشن کیلئے مخصوص بزنس یونٹوں میں کرن نگر سرینگر،لیہ،ریذیڈنسی روڑ جموں،بخشی نگر ،گاندھی نگر ،بلاور ،ادھمپور ،راجوری پونچھ ،رام بن اور ڈوڈہ بزنس یونٹ شامل ہیں جہاں 3سے6بجے شام تک سبھی ایام کار میں رجسٹریشن ہوگی۔دریں اثناء بنک زونل ہیڈ جموں نارتھ iiسدھیر گپتا نے نئی بزنس یونٹ عمارت اور اے ٹی ایم کا افتتاح معزز گاہکوں ،سینئر سٹیزن ،سرکاری افسران اور مقامی لوگوں کی موجودگی میں کیا ۔اس علاقے میں کوئی اے ٹی ایم نصب نہیں تھا۔اس موقعے پر زونل ہیڈ نے جے کے بنک کی جانب سے ریاست بھر میں لوگوں کو معیاری بینکنگ خدمات بہم پہنچانے کے حوالے سے عزائم کو اجاگر کیا۔مقامی لوگوں نے بنک کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اے ٹی ایم کی تنصیب پر بنک قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ہیڈ بزنس یونٹ وجے ساینی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔