سرینگر/بڈگام پولیس کی طرف سے جار ی سرمائی سپورٹس میلے کا اختتام۔ بڈگام پولیس کی طرف سے جار ی سرمائی سپورٹس میلے کا اختتام ہوا۔ سپورٹس میلے میں ارد گرد علاقوں سے کافی تعداد میں نوجوانوں اور طلبہ و طلبات نے شرکت کی ۔میلے میں کرم ،بیڈ منٹن ،شطرنج ، کھو کھو ودیگر ر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا۔فائینل میچز جو ڈسڑکٹ پولیس لائینز میں کھیلے گئے لڑکوں کے زمرے کرم میں ماروف احمد نے پہلی پوزیشن جبکہ محمد یونس نے دوسری پوزیشن حا صل کی،راسک احمد نے ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن جبکہ خالد نے دوسری پوزیشن حا صل کی ، شطر نج میںندیم نے پہلی پوزیشن جبکہ سمیر نے دوسری پوزیشن حا صل کی، لڑکیوں کے زمرے شطر نج میںسکینہ نے پہلی پوزیشن جبکہ ریہانہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،کرم میں ادف نے پہلی پوزیشن جبکہ تسلیمہ نے دوسری پوزیشن حا صل کی۔کھو کھو میں سپرنگ بڈس نے پہلی پوزیشن جبکہ چھون بوئیز نے دوسری پوزیشن حا صل کی ۔اختتامی تقریب میںایس ایس پی بڈگام شری تجندر سنگھ (آئی پی ایس) نے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میںٹرافیزاور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔ اختتامی تقریب میںڈی ایس پی (ڈی اے آر)جناب راسق میرکے علاوہ دوسرے آفیسراں بھی موجود تھے۔ لوگوں نے بڈگام پولیس کی جانب سے ایسے میلے منعقد کرنے کی سراہنا کی۔پولیس کھیل کود کو جاری رکھنے کیلئے ایسے سپورٹس میلوں کا انعقاد جاری رکھے گا ۔