سرینگر//ہمدانیہ کالونیبمنہ سرینگر میں 17سالہ طالب علم کے لاپتہ ہونے سے لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بارہویں جماعت میں زیرتعلیم 17سالہ شاہدملک ولدمحمدمنصورملک 3مارچ سنیچرکوگھر سے دہلی پبلک اسکول بڈگام روانہ ہوا۔ طالب علم کے اہل خانہ نے کہاکہ شاہدصبح یہ کہہ کرنکلاکہ اُسکودہلی پبلک اسکول سے اپناداخلہ کارڈلاناہے جہاں اُس نے 12جماعت کیلئے داخلہ لیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جب شاہدسنیچرکوشام دیرگئے تک واپس گھرنہیں لوٹا تو اُسکی تلاش شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سبھی دوست واحباب اوررشتہ داروں کیساتھ رابطہ کیاتاکہ یہ پتہ لگاسکیں کہ شاہدکہیں کسی کے گھرتونہیں گیاہواہے لیکن کہیں سے اُسکے بارے میں ہمیں کوئی سراغ نہیں ملا۔پُراسرارطورپرلاپتہ ہوئے نوعمرطالب علم کے گھروالوں نے بتایاکہ بسیارتلاش کے باوجودجب ہمیں کوئی سراغ نہیں ملا توہم نے نزدیکی پولیس تھانہ میں جاکرشاہدکی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ درج کرادی لیکن ابھی تک پولیس کوبھی اُسکے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل پایا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہمدانیہ کالونی بمنہ کے ایک نوعمرطالب علم کی گمشدگی کے بارے میں ایک رپورٹ درج کی گئی ہے اوراس طالب علم کی پولیس نے تلاش بھی شروع کردی ہے ۔اُدھرشاہدملک کی پُراسرارگمشدگی سے سخت پریشان اُسک ے اہل خانہ نے ہرخاص وعام سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی بھی شخص کوشاہدکے بارے میں کوئی بھی جانکاری یامعلومات ہوتووہ ازراہ انسانیت اسکی اطلاع موبائل نمبر9018319852پردیں ۔