بارہمولہ// حاجی بل بارہمولہ دور جدید میںبھی مواصلاتی نظام سے محروم ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مواصلاتی کمپنیوں نے اس علاقے کو اپنی خدمات سے ابھی تک محروم رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس علاقے سے 14 کلو میٹر دور بارہمولہ میں ٹاور نصب ہیںاوراس علاقے تک سگنل نہیں پہنچ پارہی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق آج کل کے انٹرنیٹ دور میں علاقے کے طالب علموں کو گوناگو ںمسائل کا سامنا ہے کیونکہ وہ ضروری انفارمیشن اور اطلاعات وقت پر حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کئی با ر مواصلاتی کمپنیوں سے مداخلت کی اپیل کی گئی تاہم انہوں نے کوئی دھیان نہیں دیا ۔ مقامی آبادی نے مواصلاتی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے میں ٹاور نصب کیا جائے تاکہ یہاں کی آبادی بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکے ۔