بارہمولہ// جہامہ بارہمولہ دیہات کی آبادی پچھلے کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیںجس کے نتیجے میںمقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پرالزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لوگوں کوپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکاہے جس کی وجہ سے لوگ پینے کا صاف پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ ایک مقامی شہری بشیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی آبادی کو ندی نالوںکاگندہ پینے کا پانی پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔ جس کے باعث لوگوں میں خاص کر بچوں میںمہلک بیماریوںکا خطرہ لا حق ہے تاہم متعلقہ محکمہ اس کے طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ سرکار نے یہاں پر ایک بڑا فلٹریشن پلانٹ بنایا تھا تاہم محکمہ کے ملازمین کی لاپروائی کے باعث لوگوں کو اس پلانٹ سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالہ کیا ہے کہ اس دیہات کیلئے فوری طور صاف پانی میسر رکھیں تاکہ لوگ بیماروں سے بچ سکیں۔