سرنکوٹ //اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا مقصد بہتر بینکنگ سہولیات فراہم کرناہے تاہم تحصیل سرنکوٹ میں یہ مشینیں لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔ سرنکوٹ میں دو جموں و کشمیر بینک اور دو سٹیٹ بینک آف انڈیا کی مشینیں نصب تو کی گئی ہیں مگر یہ اکثرناکارہ بنی رہتی ہیں جس سے عام لوگوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ انہیں وقت پر پیسہ نہیں ملتا اور سٹیٹ بینک کی دونوں مشینیں لگ بھگ ہمیشہ ہی خراب جبکہ جموں و کشمیر بینک کی مشینیں بھی کئی بار خراب ہوتی ہیں ۔ ان کاکہناہے کہ کبھی پیسے نہیں ہوتے تو کبھی کوئی دوسری خرابی بتائی جاتی ہے ۔مقامی لوگوںکے مطابق پورا دن کبھی بھی ان مشینوں میں پیسے دستیاب نہیں ہوتے اور چند گھنٹوں ہی پیسے ختم ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سرنکوٹ میں چوبیس گھنٹے بینکنگ سہولیات کی فراہمی ایک خواب بناہواہے اور وہ اس ناقص نظام کی وجہ سے پریشان ہوچکے ہیں ۔انہوںنے بینک حکام سے اپیل کی کہ اے ٹی ایم مشینوں کو ہمیشہ چالو رکھاجائے ۔