کپوارہ//لولاب واقعہ کے ایک ہفتہ بعد میلیال کیرن سڑک پرفرکیاں گلی میں بیکن کے 3اہلکار ایک بھاری برفانی تودے کی زد میں آکر زند ہ دفن ہوگئے جب ایک جی سی بی میلیال کیرن سڑک کو گاڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے کھو لنے کی کوشش جارہی تھی ۔ اتوار کی صبح جو ں ہی موسم میںتبدیلی آئی تو محکمہ بیکن نے میلیال کیرن سڑک، جو بھاری برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے گزشتہ4روز سے بند پڑی تھی، پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا ۔دو پہر کو جب کھلی دھو پ نکلی تو فرکیاں گلی سے آگے ایک بر فانی تودہ گر آیا جس کی زد میں ایک109آر سی سی( بیکن )کی برف ہٹانے کی مشین ،جسمیں ڈرائیور سمیت 3اہلکار سوار تھے، زندہ دب گئے لیکن وہا ں پر تعینات فوجی اہلکارو ں نے فوری طور بچائو کا رروائی کر کے زخمیو ں کو بر فانی تودے سے باہرنکال کر اسپتال پہنچایا۔برف ہٹانے کی مشین کا مضروب ڈرائیور امن دیپ سنگھ بلٹ نمبر15588066کو فوری طور پرایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے درگمولہ فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں وہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدا سے ہی کپوارہ ضلع میں موسم ناساز گار ہونے کی وجہ سے بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ دی جاتی رہی لیکن اس کے با وجود بھی اب تک برفانی تودے کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد 18تک پہنچ گئی ہے۔ادھرمحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر کے روز تحصیل کنگن اور تحصیل گنڈ کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا کنگن ،وسن ،گنڈ ،کلن، گگن گیر، سونہ مرگ ،زوجیلا، پنجترنی، میں برفباری سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔