سرینگر//پہنو شوپیاں میں کل شام کو پیش آئے واقعے کی جگہ سے 200 میٹر دوری پر ایک ویگن آر گاڑی ایک اور نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ اس طرح سےاس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 5ہوگئی ہے جن میں ایک جنگجو بھی شامل ہے۔ مذکورہ نوجوان کی شناخت گوہر احمد لون کے بطور ہوئی ہے،۔ عینی شاہدین کے مطابق گوہر کو 4گولیاں لگیں ہیں۔ 24سالہ گوہر ناگپور یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔