سرینگر// حریت (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے شوپیان میں اتوارکی شام پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں 2مقامی عساکراور4معصوم نوجوانوں کے جاں بحق ہو جانے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ فوج کوکشمیرمیں قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے اورکسی بھی نوعیت کی سنگین پامالی کے باجودفوج کوجوابدہی سے مستثنیٰ رکھاگیاہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹویٹ میں میرواعظ نے کہاکہ چھوٹ سے سچائی کوچھپایایاجھٹلایانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ شوپیان ہلاکتوں سے متعلق فوج کابیان اوردعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے کیونکہ بغیرکسی جوازکے کئی معصوم اوربے گناہ نوجوانوں کویہاں موت کی نیندسلادیاگیا۔میرواعظ نے مزیدکہاکہ اتوارکی شام فوجیوں نے خون کی ہولی کھیلی اورسوموارکی صبح تک مہلوکین کی تعداد6تک پہنچ گئی ۔