سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے حال ہی میں مختلف اضلاع کے دورے کے دوران منعقدہ عوامی درباروں میں زرعی شعبے کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں اور ےقین دہانیوں پر عملدرآمد میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لےنے کی غرض سے ناظم زراعت کشمیر سےد الطاف اعجاز اندرابی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ناظم زراعت نے افسران پر زور دےا کہ وہ محکمے کی افرادی قوت کو متحرک کریں، تاکہ وزےر اعلیٰ کی طرف سے دئے گئے احکامات کی مےعاد بند عمل آوری کو ےقینی بناےا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تغےر و تبدل کو ملحوظ رکھتے ہوئے محکمے کو اختراعی نوعےت کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے افسران کو ہداےات دی کہ وہ غےر ےقینی موسمی صورتحال کے پیش نظر چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک جامع منصوبہ مرتب کریں۔ ناظم زراعت نے افسران سے کہا کہ وہ مختلف سکیموں کی عمل آوری سے کسانوں کی زندگی میں آئے مثبت بدلاو¿ کو درج کریں اور عمل آوری کے دوران رہ گئی کمیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کو ےقینی بنائیں۔ موصوف نے افسران سے کہا کہ وہ محکمے کی مختلف تنصیبات کی ضروری تجدید و مرمت اور ان کا درجہ بڑھانے کی غرض سے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تےار کریں تاکہ ان کاموں کے لئے درکار رقومات کی واگزاری کے لئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔اس سے پہلے موصوف کو مطلع کیا گےا کہ محکمے کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران عملائی جارہی مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت لگ بھگ صد فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔ اس موقعے پر جواینٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹنشن عبدالرحیم سامون، جواینٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر انپٹس سجاد احمد شاہ، جواینٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر انجیئرنگ جاوید اقبال لون، متعلقہ ضلعوں کے چیف ایگریکلچر افسران کے علاوہ محکمے کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔