بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک نے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیپکس بجٹ2017-18کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اورضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کی ہدایات اور فیصلوں کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کے دوران مختلف ریاستی اورمرکزی معاونت والی سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔انہوںنے متعلقہ آفیسران پر تمام ترقیاتی پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے آفیسران پر 2018-19کے لئے ترقیاتی منصوبہ ترتیب دینے اور منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے متعلقہ ممبر اسمبلی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی۔محمد ہارون ملک نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے ضلع بڈگام کی ترقی کے لئے دی گئیں ہدایات اورفیصلوں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت دی تاکہ ان کاموں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ کیپکس بجٹ2017-18کے تحت 86فیصد اخراجات کو بروئے کار لایا گیا ہے۔میٹنگ کے دوران دیگر حصولیابیوں کا بھی خلاصہ پیش کیا گیا۔