کراچی//پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے اور شائقین کرکٹ کو ایک ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک ٹکٹ دستیاب ہوگا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور فائنل کیلئے شائقین کو ٹکٹ 15 مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے۔ٹکٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور ٹکٹس آن لائن اور پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ نجی کمپنیوں کی دکانوں میں دستیاب ہوں گے۔فائنل مقابلے کا سب سے کم ٹکٹ جنرل انکلوڑر کا ہوگا جس کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوڑر کیلئے فی ٹکٹ 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔اس طرح اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوڑر، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مقابلے کیلئے سب سے مہنگا ٹکٹ حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوڑر کا ہو گا جس کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 2 میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔۔ اسپیشل چلڈرن، قائد انکلوڑر، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ان انکلوڑر میں 6 ہزار 265 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے جسے پریمیئم درجہ دیا گیا ہے۔سب سے مہنگا ٹکٹ حنیف محمد، فضل محمود اور جاوید میانداد انکلوڑر کا ہے جس کی قیمت 12 ہزار روپے ہے اور ان انکلوڑر کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے جہاں 4 ہزار 380 تماشائی بیٹھیں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 3 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 2 میچز لاہور اور فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔