بارہمولہ // جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے لیتہ پورہ ہٹی وارہ علاقے میں سوموار کو ایک مختصر جھڑپ میں مارے گئے جیش محمد کے کمانڈ ر مفتی وقاس کو ضلع بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میںرات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے مذکورہ جنگجوکمانڈر کی لاش کو رات کے گیارہ بجے کے قریب غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے قبرستان میں لایا گیا ۔بعد میں رات کے بارہ بجے اُسے شیری پولیس تھانہ سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے سرینگر مظفرآباد شاہرہ کے بغل میں گانٹہ مولہ کے مقام غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گے اس قبرستان میں سُپر د لحد کیا گیا ۔ یاد رہے کہ اس قبرستان میں 80 کے قریب غیر ملکی جنگجوئوں دفن ہیں جن میں ابو دُوجانہ سمیت کئی علیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں ۔