اوڑی//ظفر اقبال //سرحدی قصبہ اوڑی میں سوموارکی رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا جبکہ کنڈکٹر زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق سوموار کو رات دیر گئے سرحدی قصبہ اوڑی کے لال پل گاوں میں خشبو ٹریولس سے جانے والی بس زیر نمبر JK05A 6137 کواس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈکٹر گاڑی کو دھونے کے بعد لال پل گاوں سے ایشم کی طرف جا رہے تھے جس دوران راستے میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے الٹ کر قریب 50 فٹ نیچے جا گری۔اس حادثے میںگاڑی کا ڈرائیور موقعہ پر ہی جانبحق ہو گیا جس کی شناخت بشیر احمد ولد محمد رجب ساکنہ سید کریم بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے اور کنڈکٹر فاروق احمد ساکنہ نامبلہ اوڑی شدید زخمی ہو گیا جسے علاج و معالجیکے لئے سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا ہے