سرینگر//سرینگر پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن کرالہ کھڈ اور پولیس اسٹیشن رعناواری میں پی سی پی جی میٹنگوں کا انعقاد کیا ۔پولیس تھانہ کرالہ کھڈ میں ایس ایچ اوکی صدارت میں عوامی دربار منعقد ہوا جس میں بسنت باغ ،کرلہ کھڈ اور مندر باغ کے محلہ کمیٹی کے لوگوں نے شرکت کر کے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کئے ۔ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل سُنے اور یقین دلایا کہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے جبکہ دیگر مسائل متعلقہ محکموں تک پہنچائے جائینگے ۔میٹنگ میں منشیات ،قمار بازی و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات ہوئی ۔ ایس ایچ او نے لوگوں سے علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا تعاون دینے کی بھی تاکید کی ۔ ادھرپولیس تھانہ رعناواری میں ایس ایچ اوکی صدارت میں عوامی دربار منعقد ہوا جس میں سعید کدل اور دیگر علاقوں کے معززشہریوں نے شرکت کر کے علاقوں کے مسائل سامنے لائے ۔ایس ایچ او نے لوگوں کویقین دلایا کہ پولیس سے وابستہ مسائل کو حل کیاجائیگا جبکہ دیگر مسائل متعلقہ محکموں تک پہنچائے جائینگے ۔