شوپیان //شوپیان میں کل شام دیر گئے آگ کی ایک پراسرار واردات میں ایک پنچایت گھر نذر آتش ہوا ۔شوپیان سے 9کلومیٹر دور دانگام گائوں میں رات کے 8بجے پنچایت گھر سے آگ نمودار ہوئی اور آگ تیزی کے ساتھ پھیل گئی جس کے نتیجہ میں پنچایت گھر خاکستر ہوا ۔بتایا جاتا ہے کہ پنچایت گھر میں بجلی کی سپلائی لائین نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ۔اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔