اننت ناگ//فرصل تحصیل کے کھارہ پورہ علاقہ میں آباد لوگوں نے کھارہ پورہ اور چنہ گام سڑک کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران یہ راستہ عبور و مرور کے قابل نہیں رہتا، جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ بستی کے باشندوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کی مرمت کے لئے فوری طور انتظامات کئے جائیں۔ اڈھائی کلومیٹر مسافت پر مشتمل اس سڑک کے بارے میں لوگوں کا ماننا ہے کہیہ سڑک اِن کیلئے رگ حیات کی حیثیت رکھتی ہے۔