کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ کیمپ میں گذشتہ شب اس وقت افرا تفری مچ گئی جب وہا ں پر ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں قائم30راشٹریہ رائفلز کیمپ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو اس وقت افراد تفری مچ گئی جب وہا ں سے ایک فوج بارک میں گولی چلنے کی آ وازیں آئیں ۔ذرائع نے بتا یا کہ کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار فوری طور باہر آئے واقعہ کا جائزہ لیا تاہم بعد میں انہیں پتہ چلا کہ ایک فوجی اہلکار بریندر سینہا بیلٹ نمبر 14865172نے دوران شب اپنی ہی سروس رائفل سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خون میں لت پت فوجی اہلکار کو جب اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تو وہ کچھ ہی دیر کے بعد دم تو ڑ بیٹھا ۔فوری طور یہ معلوم نہ ہوسکا کہ مذکورہ اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیوں کیا تاہم پولیس چوکی لنگیٹ کے انچارج جان محمد نے بتا یا کہ پولیس نے واقعہ کے بعد ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔