بانڈی پورہ//جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ایس اے،ایچ آر پکھرو کی صدارت میں افسران کی ایک میٹنگ میں ضلع کے پرائمری اورمڈل سکولوں کے ڈھانچے کے مسائل حل کرنے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ جاوید منشی،ڈپٹی سی ای او ،اے ڈی پلاننگ اورزونل ایجوکیشن آفیسران کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں 2018-19کے دوران پرائمری اورمڈل سکولوں کے ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔متعلقہ آفیسران کو تمام سکولوں کی ضروریات کے سلسلے میں رپورٹ دینے کی ہدایت دی گئی تاکہ ان ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے رقومات دستیاب رکھی جاسکیں۔