سرینگر//جموں کشمیر پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم کے بانی صدر ایڈوکیٹ محمد نوراللہ قریشی کے برادر اصغر ہدایت اللہ قریشی بدھ کی صبح باغ بالہ کرناہ میں انتقال کرگے ۔اُن کی وفات پر کئی سیاسی ،سماجی اور ادبی تنظیموں نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی ہے ۔کلچرل اکیڈمی کے صدر دفتر لال منڈی میں اس سلسلے میں ایک تعزیتی تقریب پہاڑی شعبہ کے سربراہ وایڈیٹر محمد ایوب نعیم کی سربراہی میں منعقد ہوئی ،جہاں مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعا کی گئی اور سوگواران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اس موقعہ پر مفتی شفیق الرحمن ، پرویز مانوس ، امتیاز احمد خان ، پیر زادہ الیاس اورتنویر احمد خان بھی موجود تھے ۔اس دوران کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار اشفاق سعید نے بھی ہدایت اللہ قریشی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارکنبے سے تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔مرحوم سابق ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل مظفرآبادمیاں کریم اللہ قریشی اور ایڈوکیٹ محمد نوراللہ قریشی کے بڑے بھائی تھے اور نوجوان افسانہ نگار زبیراحمد قریشی کے دادا تھے۔