کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک روز کے وقفے کے بعد ایک اور فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔لولاب کے ورنو علاقہ میں 18راشٹریہ رائفلز کیمپ میں دوران شب اس وقت کھلبلی مچ گئی جب وہا ں پر ایک فوجی بارک میں گولیا ں چلنے کی آ وزیں سنائی دیں اور اس دوران وہا ں پر تعینات فوجی اہلکارو ں نے فوری طور اپنی پوزیشن سنبھالی تاہم بعد میں پتہ چلاکہ ایک فوجی اہلکار 31سالہ شنکار سنگھ(18آر آر E,coy )ساکنہ پرتھوی پورہ راجھستان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار کے ساتھیو ں نے اگرچہ خون میں لت پت فوجی اہلکار کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم بعد میں وہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔پولیس نے واقعہ سے متعلق کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔دو روز قبل ایسے ہی ایک واقعہ میں لنگیٹ ہندوارہ علاقہ میں 30راشٹریہ رائفلز کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے بھی اپنی ہی سروس رائفل سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تاہم دو نو ں معاملو ں سے متعلق معلوم نہیں ہوا ہے کہ ان فوجی اہلکارو ں نے کس وجہ سے خود کشی کر لی ۔