کپوارہ//لنگیٹ ہندوارہ کے مضافاتی گاﺅںہانجی شاٹھ میں نالہ پار کرنے کے لئے زیر تعمیر پل کئی برسو ں سے تشنہ تکمیل ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں کا سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقے کے لوگو ں نے بتا یا کہ یہا ں نالہ پار کرنے کے لئے گزشتہ9برسوں سے زیر تعمیر پل پر سست رفتاری سے کام جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات پیش آتے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سال 2009میں اس پل پر کام شروع کیا گیا اور لوگو ں کو یقین دلایا گیا کہ اس پل کو کم مدت میں عام کے نام وقف کیا گیا جائے گا لیکن متعلقہ محکمہ اب فنڈس کا بہانا بنا کر اس پل پر سست رفتاری سے کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگو ں کو اپنے کھیت کھلیا نو ں اور با غات میں جانے کے لئے اس پل سے جانا پڑتا ہے لیکن پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہا ں کے مردو زن کو سو میٹر فاصلے کے راستہ کو 5کلو میٹر سفر طے کر کے کھیتو ں تک پہنچنا پڑتا ہے اور یہا ں پر قائم واحد سرکاری سکول میں پہنچنے کے لئے طلبہ کو اس پل کی ضرورت تھی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ معاملہ ضلع انتظامیہ کی نو ٹس میں بھی لایا اور یقین دلا یا گیا کہ اس پل پر کام کم مدت میں مکمل کیا جائے گا اور لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا ۔