سرینگر//خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکرصدیقؓ کا عرس مبارک 22جمید الثانی مطابق11 مارچ منایا جارہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ عرس مبارک کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں خصوصی انتظامات، خاص کر بجلی، پینے کے پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات ہر سطح پر عقیدت مندوں کیلئے دستیاب رکھیں۔ انہوں نے صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ عرس مبارک کے سلسلے میں آثار شریف شہری کلاش پورہ، جناب صاحب صورہ، لال بازار، پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ، کعبہ مرگ، سیر ہمدان، ڈانگر پورہ میں بھی تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے ، اس لئے انتظامیہ زائرین کیلئے تمام انتظامات حسب قدیم میسر رکھنے چاہئیں۔