سرینگر//نامساعد حالات کے پیش نظر چار د نوں تک بند رہنے والی ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد جمعہ کو یہ خدمات بحا ل ہوئیں۔ جنوبی ضلع پلوامہ میں فوج کے ہاتھوں دو جنگجوئوں اور چار عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں حالات انتہا ئی کشید ہ بنے اور احتیاطی طورانتظامیہ کی ایڈوائزری پر چار دنوں تک وادی میں سروس معطل کردی گئی تھی۔گذشتہ روز سرینگر، بانہال ٹرین سروس چالو کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اننت ناگ اور بجبہاڑہ علاقوں میں ٹرین پر پتھرائو کے واقعہ کی وجہ سے اسے دوبارہ معطل کرنا پڑا تھا۔ جمعہ کو حالات معمول پر آ نے کے بعد چوتھے دن وادی بھر میں سروس بحال کردی گئی اور اس طرح بارہمولہ با نہال ٹرین سروس اپنی پٹر ی پر لوٹ آ ئی اور سینکڑوں کی تعداد میں مسا فرسفر کرکے اپنے اپنے منزلوں تک پہنچ گئے۔ّ(سی این ایس)