اسلام آباد (اننت ناگ )//اُمت اسلامی چیئر مین میر واعظ جنوبی کشمیر ڈاکٹر قاضی احمد یاسر کو شوپیاں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔میر واعظ قاضی یاسر اُمت اسلامی کے زعماء وحید احمد خان اور بلال احمد میر سمیت پنجورہ جا رہے تھے جہاں انہیں نماز جمعہ کے بعد شوپیاں ہلاکتوں پر احتجاج کرنا تھا۔ امت اسلامی کے ترجمان نے میر واعظ قاضی یاسر کی گرفتاری کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی۔ ترجمان اعلیٰ نے شوپیاں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات بھارتی انسانی حقوق کی حفاظت کے دعوے کی قلعی کھول دیتے ہیں۔ ترجمان نے کہا پہلے لوگوں کوجنگجو کے نام پر مارا گیا، پھر ایجیٹیشنل دہشتگردبتا کر گولیاں برسائیں گئیں اور اب OGWنام پر مارا جا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قید و بند اور ظلم و جبرکے باوجود عوام کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے NIAمیں قید زعماء اور کارکنوں کی رہائی کی مانگ کی۔